دنیا

امریکا نے لیبیا کو تقسیم کرنے کی سازش شروع کر دی: برطانوی جریدے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی حکومت نے لیبیا کو تقسیم کرنے کی سازش شروع کردی۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا نے لیبیا کو 3مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون سباستیان گورکا نے یورپی سفارتکار کے ساتھ ملاقات میں اس منصوبے کی بنیادی باتوں سے آگاہ کر دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے معاون نے کاغذ پر نقشہ کھینچ کر یورپی سفارتکار کو بتایا کہ منصوبے کے مطابق لیبیا کو تقسیم کرنے کیلئے دولت عثمانیہ کے دور کے تین مختلف علاقوں کی سرحدوں کو بنیاد بنایا جائے گا، واضح رہے کہ سباستیان گورکا ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے امریکا کی مداخلت سے 2011ء میں لیبیا کے سابق حکمراں معمر قدافی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا، اس کے بعد لیبیا میں استحکام قائم نہیں ہو سکا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا لیبیا کو تین حصوں میں تقسیم کرنے میں کامیاب ہوگیا تو وہاں تقسیم شدہ تینوں حصوں کے درمیان تیل کے وسائل کیلئے سرحدی جھڑپوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close