دنیا

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

واشنگٹن: کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اسپین، پرتگال، قبرص اور کرغزستان کے سفر سے گریز کریں

امریکی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ شہری کورونا سے محفوظ ممالک کا سفر کریں، ایسے ملکوں میں نہ جائیں جہاں عالمی وبا اپنے پنجے گاڑے بیٹھی ہے اور کیسز بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں، امریکی حکام

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ملکی وزارت خارجہ کی ہدایت پر عوام کے لیے سفری مشورہ جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ بھی سی ڈی سی نے 110 ممالک سے متعلق سفری ہدایات جاری کی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close