دنیا

عراقی شہر یثرب میں جنازے کے اجتماع پر جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا

بغداد: عراق میں جنازے کے ایک اجتماع پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے
تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
عراقی فوج کے ساتھ برسوں کی جھڑپ کے بعد ملک کے کچھ ہی حصے میں سمٹ جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اس جنازے کے اجتماع پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close