دنیا

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ قتل

کابل: افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدر کے نائب ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان پر افغانستان میں 10 ہزار جنگجو بھیجنے کا الزام احمقانہ ہے

اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر میں ذمہ داریاں انجام دیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی سے قبل دوا خان نے بطور صحافی ریڈیو آزادی میں کام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close