دنیا

باراتیوں کے برتاؤ پر دلہن کا شادی سے انکار

بھارت میں شادی کے دوران کبھی دلہن شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا شادی سے فرار ہوجاتا ہے۔

ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیش آیا، دلہا کے مہمانوں کی جانب سے جشن منانے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا زخمی ہوگئے، فائرنگ سے چچا کے زخمی ہونے پر 22 سالہ دلہن ارم نے شہزاد نامی دلہے کے ساتھ شادی سے انکار کردیا۔

دلہن نے کہا کہ میں اس شخص سے شادی کیسے کرسکتی ہوں، باراتیوں نے میرے خاندان کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا جب میں ان کے ساتھ جاؤں گی تو یہ میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کریں گے۔

ارم کے شادی سے انکار کے بعد اس کے گھر والوں نے دلہا کی گاڑی توڑ دی، دلہے کے رشتے داروں کی پٹائی کی اور انہیں کچھ دیر کے لیے یرغمال بنالیا۔

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کے لیے تقریب کی ویڈیو فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، دلہا شہزاد، اس کے بھائی پپو اور سانو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی گئی ہے تو اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے چچا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close