دنیا

یہ خاتون سانپ کو اپنے جسم پر لپیٹ کر کیوں لیٹی ہوئی ہے؟ ایسا فائدہ کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

برازیلیا: لوگ تھکاوٹ سے نجات کے لیے مساج سنٹرز کا رخ کرتے ہیں لیکن برازیل میں ایک خاتون نے ایسا خوفناک مساج سنٹرکھول رکھا ہے جہاں جاتے ہوئے آپ گھبرائیں گے تاہم اس خوفزدہ کردینے والے مساج کے طریقے کا ایک ایسا فائدہ بھی ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سارہ زاد نامی یہ خاتون اپنے مساج سنٹر میں سانپ کے ذریعے گاہکوں کا مساج کرتی ہے، اور سانپ بھی کوئی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ بڑے سائز کااژدھا، جو گاہک کے نیم برہنہ جسم کے گرد لپٹ جاتا ہے اور اس کا مساج کرتا ہے۔

مقامی لوگوں میں ’سانپوں کی شہزادی‘ کے نام سے جانی جانے والی 43سالہ سارہ زاد کا کہنا ہے کہ ”میرے پاس 6اژدھے ہیں جن سے میں گاہکوں کا مساج کرتی ہوں۔ میں روایتی طریقے کی بجائے سانپوں کے ذریعے اس لیے مساج کرتی ہوں کہ اس طریقے سے ڈپریشن اور کئی ذہنی و جلدی امراض میں مبتلا افراد کا علاج بھی ہوتا ہے۔میرے پاس جتنے بھی ایسے مریض آئے ہیں، مجھے 100فیصد کامیابی ملی ہے اور وہ سب کے سب صحت یاب ہوئے ہیں۔ اژدھے کے مسلز بہت مضبوط ہوتے ہیں لہٰذا جب یہ لوگوں کے جسم کے گرد رینگتے ہیں تو انہیں اپنے جسمانی اعضاءتک محسوس ہوتے ہیں جو مساج کے عام طریقے میں محسوس نہیں ہوتے۔میں نے سانپوں کے ذریعے مساج اور ان امراض کے علاج کی یہ تکنیک ارجنٹینا کے دارالحکومت میں ایک خاتون سے سیکھی تھی۔ اس وقت میری عمر 20سال تھی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close