دنیا

کلبھوشن کا بہانہ، بھارت نے پاکستان سے سالانہ مذاکرات منسوخ کردیئے

نئی دلی: بھارت نے کلبھوشن یادیو کا بہا نہ بنا کر پاکستان کے ساتھ سالانہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سالانہ کی بنیاد پر مذاکرات کو جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان پیر سے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے درمیان مذاکرات ہونے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان میں دہشگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنا دی گئی ہے اور اس کے بعد بھارت نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں کہ کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے اور اس کو رہا کرانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close