امریکی خاتون نے برطانوی شہزادے اینڈریو پر جنسی ہراسانی کا الزام
نیویارک: ورجنیا جوفری نامی امریکی خاتون نے نیویارک کی عدالت میں برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ شہزادہ اینڈریو کے خلاف چائلڈ وکٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے
ورجنیا جوفری کا کہنا تھا کہ 20 سال قبل جب ان کی عمر 18 سال سے کم تھی اس وقت انہیں امریکا کے مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے جیفری ایپسٹائن نے کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور انہیں رقم کے عوض بااثر شخصیات سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے بھیجا۔
ان میں سےایک شہزادہ اینڈریو بھی تھے، شہزادہ اینڈریو انہیں لندن میں گیلین میکس ویل نامی خاتون کے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ تینوں افراد نے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے ان کے ساتھ زبردستی کی۔
یہ بھی پڑ ھیں : امریکی خاتون سائنسدان سوزن ایٹن کا قاتل گرفتار
شہزادہ اینڈریو نے ورجینا جوفری کے ساتھ جنسی تعلقات ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ اُن سے کب ملے تھے۔
امریکی مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے جیفری ایپسٹائن کے دنیا بھر سے بااثر ترین شخصیات کے ساتھ انتہائی گہرے تعلقات تھے،
ان میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی شامل تھے ان پر کمسن بچیوں کو بااثر شخصیات کے پاس بھیجنے کا الزام تھا ، اس نے جیل میں خودکشی کرلی تھی۔