دنیا

افغان طالبان نے ملک کے مزید اضلاع پر اپنا قبضہ قائم کرلیا

کابل: افغانستان سے امریکی افواج اور اتحادی فورسز کا انخلا ہوتے ہی افغان طالبان نے ملک کے بیشتر علاقوں پر مسلح جدوجہد کے بعد قبضے کرنا شروع کردیا

اقتدار کی اس جنگ میں اب تک ہزاروں شہری بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ حکومت اور افغان طالبان دونوں کی جانب سے مخالف گروہ کے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :افغان طالبان کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

افغان طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہے کہ صوبے بدخشاں اور بغلان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے 6 روز میں 9 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ قائم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر قبضہ کرلیا ہے، افغانستان میں جاری کشیدہ صورتحال پر دوحہ میں آج پھر بیٹھک ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close