دنیا
لیڈی ڈیانا اورچارلس کی شادی کے 40 سال بعد کیک کی نیلامی
لندن: لیڈی ڈیانا اورشہزادہ چارلس کی شادی کو40 برس بیت گئے ہیں شادی کے اتنے عرصے بعد ان کی شادی میں کاٹے گئے کیک کے ایک ٹکڑے کی نیلامی منعقد کی گئی
نیلامی میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھرسے مختلف افراد نے حصہ لیا۔ نیلامی کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ کیک کا ٹکڑا 300 سے 500 ڈالرمیں نیلام ہوجائے گا تاہم توقعات کے برعکس کیک یہ 2558 ڈالرزمیں نیلام ہوا جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 4 لاکھ 17 ہزارسے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے ارب روپے کا ریونیو حاصل
نیلامی جیتنے والے شخص کا تعلق برطانیہ سے ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ کیک خیراتی اداروں کو فائدہ پہنچائے گا۔
کیک اپنی اصل حالت میں ہے تاہم اس کیک کو کھانے کی بھی اجازت نہیں۔ اس سے قبل بھی کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوچکے ہیں۔
اگست 1996 میں شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا نے باہمی رضا مندی سے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے تھے۔