دنیا

ٹونی بلنکن کا پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر امریکا کی جانب سے مبارکباد

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال کے دوران صحت جیسے کلیدی شعبے میں تعاون کو بڑھایا، کورنا وائرس کیخلاف امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 5.5ملین ڈوز فراہم کررہا ہے

ٹونی بلنکن کا پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر امریکا کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ 7 دہائیوں سے بہترین تعلقات استوار ہیں اور آئندہ بھی جنوبی ایشیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ

ٹونی بلنکن نے کہا کہ اقتصادی روابط کو فروغ دینےاور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے ہمارا تعاون جاری ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بھی تعاون جاری رکھتے ہیں۔

آنے والے برسوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا منتظر ہوں اور اس اہم دن پر امریکی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close