دنیا

عمان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

مسقط: عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد کی اجازت کا حکم نامہ جاری کردیا عمان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

دیگر ممالک میں بھارت ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، تنزانیہ ، سوڈان ، برازیل ، سیرالیون ، برطانیہ ، تیونس ، لبنان ، عراق ، ایران ، لیبیا ، برونائی ، سنگاپور ، انڈونیشیا ، ایتھوپیا ، جنوبی افریقہ ، گھانا ، نائیجیریا ، گنی ، کولمبیا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔
سفر سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ منفی کورونا رپورٹ والے مسافر کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کو 10 دن تک قرنطینہ میں رکھاجائے

عمان پہنچنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہونگے مثبت رپورٹ آنے پر مسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹر میں رہنا ہوگا۔ منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی عمان سفر سے پہلے مسافروں اور سفارتکاروں کو +Tarassud آن لائن ایپلیکیشن پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی۔ نیا حکم یکم ستمبر سے قابل عمل ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close