دنیا

برطانیہ اپنے دوست ممالک اور اتحادی افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افغان طالبان کو ان کے عمل سے پرکھا جائے گا الفاظ سے نہیں

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے دوست ممالک اور اتحادی افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مدد کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : برطانیہ کا بڑا اقدام، سنگل ڈوز ویکسین کی منظوری

بورس جانسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 20 سال میں حاصل کامیابیوں کے تحفظ کےلیے ہر سفارتی ذریعہ استعمال کریں گے، افغانستان کی صورتحال پر آج جی 7 ممالک کا ہنگامی اجلاس ہوگا۔

افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی افغان طالبان نے دارالحکومت کابل سمیت پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے، تاہم صوبہ پنجشیر پر تاحال افغان طالبان اپنا قبضہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close