دنیا
ترکی میں آئینی اصلاحات مجھے آمر نہیں بناتیں، اردگان کا دعویٰ
انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی میں آئینی اصلاحات مجھے آمر نہیں بناتیں، میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہوں مجھے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے۔ اگر آپ لمبی زندگی چاہتے ہیں دن میں یہ ایک کام کرنے سے آپ کی خواہش پوری ہوجائے گی، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم سے ترکی میں تاریخی تبدیلی آئے گی، سادہ اکثریت سے جیت بھی آخر جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ترکی کیلئے گزشتہ 54 سال سے دروازے بند رکھے ہیں۔ ترکی نے یورپی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہر شرط پوری کی مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کر وعدہ وفا نہیں کیا۔