تمہیں میرے ساتھ تعلق قائم کرلینا چاہیے کیونکہ میرے۔۔۔ نوجوان لڑکی نے لڑکے کو دنیا کی تاریخ کا انوکھا خط لکھ دیا
نیویارک: امریکہ میں ایک لڑکے سے تعلق قائم کرنے کی خواہش مند لڑکی نے اسے ایسا خط لکھ دیا ہے جیسا شاید دنیا کی تاریخ میں کسی لڑکی نے نہ لکھا ہو گا۔ اس میں تعلق قائم کرنے کی ایسی وجہ بیان کی گئی ہے کہ کوئی لڑکی اس کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لیزے فینٹن نامی یہ لڑکی میڈیکل کی طالبہ ہے اور کارٹر بلوکوز نامی لڑکے سے محبت کرتی ہے۔ چنانچہ اس نے باقاعدہ پریزنٹیشن کی شکل میں یہ خط لکھا ہے جس میں اس نے اپنی تصاویر اور گراف بنا کر کارٹر کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس کے لیے بہترین ساتھی ثابت ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق خط کا عنوان ”تمہیں مجھ سے کیوں تعلق قائم کرنا چاہیے۔“ ہے۔ متن میں اس نے لکھا ہے کہ ”میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ میرا نسوانی حسن عمر کے ساتھ بتدریج بڑھتا جائے گا۔ اس کے علاوہ میں گفتگو کرنے میں ماہر ہوں اور آپ کے والدین کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کر سکتی ہوں۔ میں خوش لباس ہوں اس لیے میں تمہاری خاندان میں ہونے والی پارٹیوں میں بہت عمدہ نظر آؤں گی۔ میری حس مزاح بہت اچھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں آپ کی ماں کا دل جیت لوں گی۔ میرے بال اتنے شاندار ہیں کہ تین مختلف انداز میں بنائے جا سکتے ہیں۔ بالکل سیدھے، درمیانے گھنگریالے اور بالکل گھنگریالے۔ اس طرح آپ کو مجھ میں تین تین لڑکیاں ایک ساتھ مل جائیں گی۔“
لیزے خط میں مزید لکھتی ہے کہ ”میں اپنا خرچ خود اٹھاسکتی ہوں بلکہ میں آپ کا خرچ بھی اٹھا لوں گی۔ میں اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہتی۔ تمہیں ہرگز فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہر ملاقات پر تمہیں بل ادا کرنا پڑے گا۔ جب بھی ہم کسی مالی بحران کا شکار ہوئے تو میرے پاس کوئی اور بھی ہے جس سے میں رقم لے سکتی ہوں، یعنی میرے والدین، جو بہت امیر ہیں۔ میں ہمیشہ کام پر ہوتی ہوں اس لیے ہمیشہ آپ کے ساتھ چپکی نہیں رہوں گی۔“ بعدازاں لیزے نے اپنا یہ خط ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیا جہاں اس کے محبوب لڑکے کارٹر نے اسے جواب میں لکھا ہے کہ ”یہ بہت عمدہ ہے، مہربانی کرکے مجھ سے رابطہ کرنا ترک کردو۔“