آدمی کو قبض کی شکایت، نجات پانے کیلئے ایسی خطرناک ترین چیز اپنے جسم میں داخل کردی کہ دیکھ کر ڈاکٹروں کی بھی جان نکل گئی
بیجنگ: ام الامراض کہلانے والی بیماری قبض میں مبتلا مریض اس مصیبت سے نجات پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے لیکن ایک ادھیڑ عمر چینی شخص نے تو حد ہی کردی۔ اس احمق شخص نے قبض سے نجات پانے کے لئے اپنے جسم میں ایک ایسی چیز داخل کر لی کہ اپنی زندگی کو ہی خطرے میں ڈال دیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ لیو نامی 49 سالہ شخص کو کسی نے بتایا تھا کہ ایل مچھلی (سانپ جیسی لمبوتری مچھلی) قبض کا بہترین علاج ہے۔ لیو کی بدقسمتی دیکھئے کہ اس نے مشورے پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور بتائے گئے طریقے کے مطابق ایل مچھلی کو اپنے جسم میں داخل کرلیا۔ اس نے زندہ ایل مچھلی کو پاخانے کی جگہ سے اپنے جسم میں داخل کیا، لیکن جونہی مچھلی جسم کے اندر پہنچی تو اس نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا۔ لیو کے پیٹ میں ایسا شدید درد اٹھا کہ وہ بری طرح تڑپنے لگا اور فوری طور پر ہسپتال کی طرف بھاگا۔
ڈاکٹر اس کی نازک حالت کے پیش نظر اسے فوراً آپریشن تھیٹر میں لے کر گئے اور اس کے جسم سے مچھلی کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔ خوش قسمتی سے آپریشن کامیاب رہا اور اس کے جسم سے مچھلی کو نکال لیا گیا، جو ابھی بھی زندہ تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مچھلی نے لیو کی آنتوں کو پھاڑدیا تھا اور اس کے جسم سے باہر نکلنے کی کوشش میں جلد کے اندر سوراخ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔
بائیون ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ مچھلی کی لمبائی ڈیڑھ فٹ سے زائد ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لیو کو قبض سے نجات مل گئی یا نہیں، البتہ خطرناک اندرونی زخموں کی وجہ سے نیا مسئلہ ضرور پیدا ہوگیا ہے، جس کا علاج تاحال جاری ہے۔