دنیا

شادی سے چند گھنٹے قبل دولہا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ایسی تصویر لگادی کہ پولیس گھر پہنچ گئی، خوشیاں خاک میں مل گئیں

لندن: برطانیہ میں ایک دولہا نے شادی سے پہلی رات کو ایسی حرکت کر ڈالی کہ اگلے روز شادی کی تقریب میں پولیس کی طرف سے اسے بھاری جرمانے کا تحفہ پہنچا دیا گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیٹی ہیمسلے نامی اس دولہے کی اگلے روز شادی تھی۔ اس نے رات کو گاڑی چلاتے ہوئے اپنی سیلفی لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ سیلفی کے ساتھ اس نے لکھا کہ ”بطور کنوارہ آدمی آخری رات، کل سے میں شادی شدہ ہوں گا، اپنی خوبصورت شہزادی جیورڈی پرنسس سے شادی کرنے کے لیے اور انتظار نہیں کر سکتا۔“

 

رپورٹ کے مطابق ہیمسلے کبھی پکڑا نہ جاتا کیونکہ تصویر میں بالکل نظر نہیں آ رہا تھا کہ وہ سیلفی لیتے وقت گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے سیاہ چشمے نے اسے پکڑا دیا کیونکہ چشمے میں اس کی گاڑی کا سٹیئرنگ، بونٹ اور سامنے سڑک تک صاف نظر آ رہے تھے اور ہاتھ میں سیلفی لینے کے لیے پکڑے ہوئے فون کا عکس بھی چشمے میں نظر آ رہا تھا۔نارتھ امبریا پولیس نے اگلے روز اس کے چشمے میں پڑنے والے عکس کو دیکھ کر اسے شادی کے تحفے کے طور پر200پاﺅنڈ(تقریباً27ہزار روپے) جرمانے اور 6پوائنٹس کا نوٹس بھجوا دیا۔ پولیس نے اس کی سیلفی کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہمیں شادی کا دعوت نامہ تو نہیں بھیجا گیا لیکن ہم پھر بھی چھوٹا سا تحفہ بھیج رہے ہیں۔ 200پاﺅنڈ جرمانہ اور 6پوائنٹس کی سزا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close