دنیا

گاڑیوں کو چومنے کا مقابلہ، مسلسل 50 گھنٹے تک گاڑی سے بوس و کنار کرنیوالی خاتون کار جیت گئی

آسٹن: سرعام بوس و کنار کو معیوب سمجھاجاتاہے لیکن یہ بوس وکنار کسی ٹھوس چیز کیساتھ ہوتو اس کا اندازہ صرف دیکھنے والے ہی لگاسکتے ہیں لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں گاڑیوں کو چومنے کے اس دلچسپ مقابلے میں مسلسل 50 گھنٹے کار چومنے والے والے کو ایک کارانعا م میں دینے کا اعلان کیاگیاتھااور یہ مقابلہ ایک خاتون جیت گئی ۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے کو ایک مقامی96.7 ایف ایم ریڈیو نے منعقد کیا تھا جس میں کمپنی نے اپنی نئی نویلی گاڑی ”کیا  آپٹما ایل ایکس 2017“ بطور انعام رکھی تھی، پیر کی صبح آٹھ بجے شروع ہونیوالے مقابلے میں ہر امیدوار کو ہرگھنٹے 10منٹ کی بریک کیساتھ اپنے ہونٹ گاڑی سے چپکائے رکھنے تھے ،امیدوار 10 منٹ کے وقفے میں غسل خانے جانے، کچھ کھا یا پانی پی سکتے تھے ،اس کے بعد دوبارہ ان کے ہونٹ کار سے لگنے چاہیے تھے ورنہ وہ مقابلے سے باہر کیے جاسکتے تھے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی قریباً 20 افراد نے اپنے ہونٹ کار سے چپکادیئے اور سب کار پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر کار جیتنا چاہتے تھے ، اگر ایک سے زائد افراد 50 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کار چومتے رہتے ہیں تو پھر فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہونا تھا اور بالآخر گاڑی کا قرعہ ایک خاتون امیدوار کے نام نکلا۔

مقابلے میں شریک بعض افراد کے ہونٹ سوکھنے لگے اور وہ رضاکارانہ طورپر پیچھے ہٹ گئے لیکن 21 سالہ لڑکی نے کہا کہ اس کے منہ میں چھالے پڑچکے ہیں جب کہ بعض کے ناک سرخ ہوگئے اور کچھ کی گردن اکڑ کر رہ گئی۔وقت گزارنے کے لیے بعض شرکا نے ہیڈفون پر موسیقی سنی اور آنکھیں بند کرکے کار سے اپنے ہونٹ چپکائے رکھے۔ آخرکار 50 گھنٹے مکمل ہوگئے اور 7 شرکا میدان میں ڈٹے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے مقابلے کا خاتمے اور قرعہ اندازی کا اعلان کیا۔

قرعہ اندازی میں کار کا تحفہ 30 سالہ خاتون کے نام نکلا تاہم بقیہ افراد کو تحفے اور کنسرٹ ٹکٹ دیئے گئے۔ یہ مقابلہ فیس بک پر بھی براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔ویڈیو دیکھئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close