دنیا

روس کے وزیر برائے آفاتِ ناگہانی شہری دفاع کی مشق کے دوران ہلاک

ماسکو: ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ 55 سالہ زینیچف نوریلسک کے علاقے میں ایک دوسرے شخص کی جان بچانے کی کوشش میں مارے گئے

روسی براڈکاسٹر آر ٹی کی سربراہ مارگیریٹا سائمونیان کا کہنا ہے کہ ایک انٹرویو کے دوران ایک کیمرا مین چٹان پر سے گِر گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اور کیمرا مین چٹان کے بالکل کنارے پر تھے۔ کیمرا مین پھسل کر پانی میں گر پڑا۔
‘زینیچف نے اسے بچانے کی کوشش میں چھلانگ لگا دی اور ایک ابھرے ہوئے پتھر سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوگئے۔‘

اس حادثے میں 63 سالہ کیمرا مین الیگزینڈر میلنِک بھی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان اور روس نے LNG لائن منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق

یفگینی زینیچف 2018 سے ایمرجنسیز کے وزیر تھے اور ان کا تعلق صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی سکیورٹی حلقے سے بتایا جاتا ہے۔

وہ جاسوسی کے سوویت ادارے ’کے جی بی‘ میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے اور 2016 تک وہ وفاقی سکیورٹی سروس سے وابستہ رہے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت وہ وزارت کے لیے ایک تربیتی ویڈیو کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے۔

ان کی لاش بدھ کے روز ہی دارالحکومت ماسکو پہنچا دی گئی۔

اس مشق کا اہتمام یفگینی زینیچف کی وزارت نے ہی کیا تھا جو روسی آرکٹک کے ساتھ خطوں پر محیط تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close