دنیا

شمالی کوریا نے ملک کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ

 شمالی کوریا: بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی

شمالی کوریا نے ریاست کے قیام کی 73ویں سالگرہ پر ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں بڑے بڑے ہتھیاروں اور میزائل کے بجائے کورونا کی وبا کے دوران استعمال ہونے والے حفاظتی لباس اور گیس ماسک کی تشہیر کی گئی
سرکاری میڈیا نے جمعرات کو پریڈ میں فائر برگیڈ کی گاڑیوں، ٹریکٹر اور آتش بازی کی تصاویر جاری کیں
ملک کے رہنما کِم جانگ اُن، جو بظاہر پہلے سے دبلے لگ رہے تھے،

لوگوں میں گھل مل گئے تاہم مجمعے میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا

یہ بھی پڑ ھیں : آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملے کیے

سرکاری میڈیا کے مطابق رات کے وقت ہونے والی پریڈ میں مارچ کرتے سپاہی بھی دکھائی دیتے ہیں
پریڈ کے ایک حصے میں ایسے سپاہی بھی نمودار ہوئے جنھوں نے نارنجی رنگ کا حفاظتی لباس یا پی پی ای اور گیس ماسک پہن رکھے تھے جو شاید شمالی کوریا کی سپیشل فورس تھی جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنایا گیا
عام طور پر شمالی کوریا کی فوجی پریڈ ملک پر لگنے والی عالمی پابندیوں کے جواب کے طور پر دیکھی جاتی ہیں اور ان میں عموماً فوجی ساز و سامان اور میزائلوں کی نمائش کی جاتی ہے

عموماً یہ پریڈز مشکل وقت میں داخلی سطح پر حمایت حاصل کرنے اور عوام کے حوصلے بلند کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں
یہ گذشتہ 12 ماہ میں پیانگ یانگ میں منعقد ہونے والی تیسری پریڈ ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close