دنیا
پیٹرول کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا
ریاض: اس وقت مملکت کے تمام ریجنز میں پٹرول 91 کے لیے فی لیٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پیٹرول 95 کے لیے دو ریال 33 ہلالہ مقرر ہیں، ڈیزل 52 ہلالہ فی لیٹر اور کروسین 77 ہلالہ فی لیٹر میں دستیاب ہے جبکہ ایل پی جی کے نرخ 75 ہلالہ ہیں
تیل کمپنی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں، جولائی اور اگست میں بھی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے تھے
سعودی عرب میں توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں کی نگران انتظامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ایوان شاہی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں پیٹرول کے جون والے نرخوں کو بحال رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی
ایوان شاہی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ’ پٹرول کے نرخوں میں ہونے والے ماہانہ اضافہ کو حکومت برداشت کرے گی تاکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پرمعاشی بوجھ نہ پڑے علاوہ ازیں مقامی معیشت کو بھی آسانی ہو۔ پیٹرول کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔