تہران : اسرائیلی وزیر خارجہ کی حملے کی دھمکی پر ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جواب دینے کا حق محفوظ ہے۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لبید نے روسی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تو خطے کے حالات کی مزید بتدریج خراب ہوسکتے ہیں۔ دُنیا کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔ اگر عالمی برادری ناکام رہی تو اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کا حق ہوگا۔
اسرائیلی بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے ایٹم بم سے ایران کو ایسی حالت میں دھمکی دے رہی ہے کہ وہ این پی ٹی میں شامل نہیں ہے، جبکہ ایران این پی ٹی کا رکن اور اس کی جوہری تنصیبات معائنہ شدہ ہیں۔ ایران کے پاس جواب دینے کا حق محفوظ ہے۔