دنیا

سعودی عرب میں چار سالوں کے دوران 44 سینیما گھر کھولے گئے

ریاض: چار سالوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 44 سینیما گھر کھولے گئے

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے گزشتہ چار سالوں کے دوران کیے جانے والے تفریحی اقدامات کے حوالے سے اہم گفتگو کی، جس میں انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چار سالوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 44 سینیما گھر کھولے گئے، پہلے سینیما کا 18 اپریل 2018 کو ریاض میں افتتاح کیا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ’آخری2سینما 19اگست2021کوریاض، طائف میں کھولےگئے‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کے13صوبوں میں سے9صوبوں میں سینیماگھرکھل چکےہیں

سعودی عرب نے تین برس قبل ویژن 2030 منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مختلف قوانین کو تبدیل کیا گیا جبکہ خواتین کو گھروں سے نکلنے کی اجازت سمیت دیگر بڑے اقدامات کیے گئے۔

سعودی عرب میں وژن 2030 پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ برس شاہ فرمانروا نے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی اور پھر اُن کے محرم کے بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر پابندیوں کو ختم کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں سینیما گھروں کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی موسیقی کی محافل کا انعقاد بھی ہوا اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ریسلنگ جیسے ایونٹ بھی منعقد کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close