دنیا

بچوں کے قومی دن پر طیب اردگان نے 10 سالہ بچے کو صدر بنا دیا

استبول: ترکی میں بچوں کے قوم دن کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے ایک معصوم بچے کو صدر مملکت کی کرسی پیش کی اور اپنی جگہ پر معصوم بچے کوکرسی صدارت پر بٹھا دیا ۔


ترکی میں ہر سال23اپریل کو بچوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس حوالے سے ترک ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے تمام مہمانان ترک بچے تھے۔ طیب اردگان نے بچوں سے خطاب بھی کیا ۔ اس موقع پر چوتھی جماعت کے 10سالہ طالب علم یجت ترک کو انہوں نے اپنی کرسی پیش کی،جب 10سالہ صدر سے پوچھا گیا کہ وہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا صدر بننا بھی پسند کرے گا تو معصوم صدر کا کہنا تھا کیوں نہیں۔جبکہ طیب اردگان نے مسکراتے ہوئے بچے کے جواب کو سنا ۔
ننھے صدر نے طیب اردگان سے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات میں ووٹ دینے کی عمر کی حد کو 18سال سے کم کیا جائے تاکہ قوم کے نوجوان کم عمری سے ہی سیاسی طور پر بالغ ہو جائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
یجیت ترک کو کرسی پیش کرنے سے قبل طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو بچوں کا قومی دن مناتا ہے۔انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ پڑھائی کے دوران تین لوگوں اپنے باپ، اپنی ماں اور اپنے اساتذہ کے ہاتھوں کا ہمیشہ بوسا لینا۔

 

ترک صدر نے بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے 40روزہ مہم کا آغاز بھی کیا جس کے تحت جو بچہ بھی نماز فجر ادا کرے گا اسے ترک حکومت کی جانب سے ایک سائیکل انعام کے طور پر دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close