دنیا
امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے
روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند سطح 168.70 روپے پر تک جا پہنچا۔
یہ بھی پڑ ھیں : روپے کی قدر میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلہ کتنا ٹھیک؟ کتنا غلط؟
چار ماہ میں ڈالر16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔