ہم جنس پرست بن مانس نے 6 انسانوں کا ریپ کردیا
ہرارے: زمبابوے کے ایک گاﺅں میں ہم جنس پرست بن مانس نے 6انسانوں کا ریپ کردیا، بن مانس کے جنسی حملے کا شکار افراد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ زمبابوے نیوز کے مطابق زمبابوے کے شمال مشرقی حصے میں واقع ایک گاؤں نے رات کے وقت اکیلے سفر کرنے والے راہگیروں پر جنسی حملہ کیا ہے۔ ویب سائٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کو اکیلے سفر کرنے والے مردوں پر بن مانس کی جانب سے حملے کئے اور ان کا ریپ کیا۔ ایک ہفتے میں6لوگ بن مانس کے جنسی حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق بن مانس مبینہ طور پر اپنے گروہ سے بچھڑ گیا ہوگا یا غلطی سے اپنے علاقے سے دور ہوگیا ہے اس لئے یہ بن مانس صرف مردوں پر جنسی حملے کرتا ہے۔بن مانس کے ان حملوں کے باعث سارے گاؤں میں دہشت پھیل گئی ہے، دیہاتیوں نے رات کو گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے جبکہ بچوں کو بن مانس کے جنسی حملے سے بچنے کے لئے حفاظتی لباس بھی پہنا دئیے گئے ہیں۔