دنیا

شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

شمالی کوریا : جنوبی کوریا کے اعلیٰ ملٹری حکام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کی تصدیق جاپان کے وزیراعظم کی جانب سے بھی کی گئی ہے

جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے واقعہ کو "اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکہ کو شمالی کوریا کا سخت انتباہ

شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close