دنیا
افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا
کابل: بلخ میں طالبان کے حملے سے 140افغان فوجیوں کی ہلاکت پر افغانستان کے آرمی چیف قدم شاہ شاہم اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفا دے دیا ہے جسے صدر اشرف غنی نے قبول بھی کر لیا ہے ۔افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے طالبان کے حملے میں افغان فوجیوں کی ہلاکت پر استعفیٰ دیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل مزار شریف کے علاقے بلخ میں طالبان نے بڑا حملہ کر کے 140افغان فوجیوں کو ہلاک کیا تھا ۔اس کے علاوہ افغان فوج پر کرپشن اور اپنے ماتحت اہلکاروں سے بد سلوکی کے الزامات بھی ہیں ۔