ویکسین کی دوسری خوراک سب کے لیے لازمی قرار دے دی گئی
سعودی عرب :ادارہ امور صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے کی گئی بکنگ منسوخ کرائی جاسکتی ہے
جس پر توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کےلیے کی گئی بکنگ منسوخ کرانا ممکن ہے تاہم اس کے لیے مناسب وجہ بتانا ضروری ہےـ
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری خوراک کے لیے کی گئی بکنگ منسوخ نہیں کرائی جاسکتی البتہ وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے تاہم اس کےلیے بھی سبب ظاہر کیاجائے گا ـ
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جارہی ہے
مملکت میں بڑی تعداد نے ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے دوسری خوراک دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کے لیے ویکسین کی ایک ہی خوراک کافی ہوگی۔
یہ بھی پڑ ھیں : امریکا نے لاہور کے لیے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کردی
تاہم اب وزارت صحت کی جانب سے نئی تحقیق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں بھی دوسری خوراک لینا لازمی ہے جس سے لوگ وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔
نئی تحقیق کے سامنے آنے کے بعد تمام افراد کو جن میں 12 سے 18 برس کے نوعمر بھی شامل ہیں کے لیے ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی مارکیٹوں وعوامی مقامات کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ان کا داخلہ منع ہے