دنیا
نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا…؟
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفا دے دیا۔
کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے 18 ستمبر کو اپنا استعفا گورنر کے حوالے کیا اور اپنی تذلیل کو مستعفی ہونے کی وجہ قرار دیا،
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے کونسل منسٹرز نے بھی استعفا دے دیا ہے،بھارتی وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کیساتھ مشاورت کے بعد سیاسی مستقبل کے حوالے سے بہت جلد کوئی اعلان کریں گے تاہم ابھی تک وہ کانگریس کا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس امریندر سنگھ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ وزیراعلیٰ پر مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں نہ کرنے اور خوشامدیوں کو نوازنے کے الزامات ہیں، کانگریس قیادت نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے متعدد ناموں پر غور کر رہی ہے، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔