دنیا

چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 سال سے قید شہریوں کو رہا کردیا

 اوٹاوا: کینیڈا نے 2018 سے قید چین کی موبائل کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل ایگزیکٹو مینگ وانژو کو امریکی پراسیکیوٹرز کے ساتھ معاہدے کے تحت رہا کردیا

ہواوے کی ایگزیکٹو کی رہائی کے بعد چین نے بھی کینیڈی شہریوں مائیکل اسپاور اور مائیکل کوورگ کو رہا کر دیا مائیکل کوورگ ایک سابق سفارت کار ہیں جو برسلز میں قائم ایک تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ملازم ہیں۔

رہائی پانے والے دوسرے کینیڈی شہری مائیکل اسپاور ایک ایسی تنظیم کے بانی رکن ہیں جو شمالی کوریا کے ساتھ بین الاقوامی کاروباری اور ثقافتی تعلقات کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : فحش فلموں کی اداکارہ ائیرپورٹ پر گرفتار

چین میں مائیکل اسپارو کو جاسوسی کے الزام میں گزشتہ برس ہی 11 سال قید کی سزا سنائی تھی اور مائیکل کوورگ کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے ایسا سیاسی سودے بازی کے لیے کیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے شہریوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں باہمت شہریوں نے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی کہا کہ چین کے اس اقدام سے خوش ہیں۔

ہ ہواوے کی فنانشل ایگزیکٹو کی گرفتاری سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر عمل میں لائی گئی تھی جن کا مؤقف تھا کہ چین ہواوے کے موبائل سیٹس کے ذریعے امریکا کی اہم شخصیات اور شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close