دنیا
شمالی کوریا نے گزشتہ روز ایک میزائل تجربہ
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے گزشتہ روز ایک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہائپرسونک میزائل‘ 6 ہزار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہے
شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اس میزائل کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنایا جا رہا ہے جو ملک کے دفاع کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان کا ’فتح ون‘ میزائل کا تجربہ
گزشتہ روز جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا نے کھلے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا ہے جب کہ جاپان نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے لیکن شمالی کوریا نے اس پر خاموشی اختیار کی تھی۔
م آج شمالی کوریا نے سرکاری سطح پر ہائپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے البتہ اس بیان پر تاحال امریکا، جنوبی کریا اور جاپان نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔