دنیا

اسرائیل کی شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری

دمشق: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر 5 بار فضائی حملے کئے ہیں حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستان ویوزنے عرب خبر رساں ادارے  المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر 5 بار فضائی حملے کئے ہیں حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نےشامی دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مضافات کو نشانہ بنایا تاہم ابھی تک حملے کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔حملے کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے قریب  تیل یا گیس کے جلنے کی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ایئر پورٹ پرمقامی وقت کے مطابق  صبح3بجکر 25منٹ پر پانچ فضائی حملے کیے گئے.دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو اندرون ملک پروازوں سمیت ،شام ، تہران اور دبئی کی پروازوں کیلئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق دھماکے گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق اسراغیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوئی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جسے ایران کی حامی ملیشیا استعمال کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close