دنیا

ملعون ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک

پیغمبرِ اسلام کا متنازع خاکہ بنانے والے ملعون کارٹونسٹ کی حادثے میں موت

ملعون لارس ولکس نے 2007 میں پیغمبر اسلامؐ کا خاکہ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے لارس ولکس کو سویڈش حکومت کی جانب سے پولیس سیکیورٹی دی گئی تھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارٹونسٹ لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب جنوبی سویڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

میڈیا کے حوالے سے دی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملعون ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔ روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سویڈش پولیس نے کہا کہ’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہوگئے ہیں‘‘۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلامؐ کا خاکہ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے لارس ولکس کو پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close