دنیا
داعش نے پشاور میں اہم طالبان کمانڈر قتل کردیا، اہم دعویٰ سامنے آگیا
کابل: داعش نے پشاور کے نواح میں طالبان اور آئی ایس ائی ایس کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان طالبان کا اہم رکن مولوی داﺅد مار ا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹر نے افغان طالبا ن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان اور داعش کے درمیان پشاور کے نواح میں لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران مولوی داﺅد مارا گیا ہے۔ اس لڑائی میں دیگر دو افراد بھی مارے گئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داﺅد کی جمعرات کے روز ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور داعش نے طالبان رہنماءکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔