ٹرمپ کا فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان
امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فام ان بڑی ٹیکنالوجی فرمز کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہو گا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس متعارف کروانے کا ارادہ بھی ہے۔
سوشل میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور صدر بننے کے بعد سوشل میڈیا ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا کمیونیکیشن کا سب سے اہم ذریعہ تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات کے باعث ٹرمپ کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس افرادی قوت (مین پاور) ہے
تاہم انتخابات میں ناکامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب کیپٹل ہل کی عمارت پر ہلہ بولے جانے کے بعد ٹرمپ کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔
گزشتہ برس ٹوئٹر اور فیس بک نے غلط معلومات فراہم کرنے والی پوسٹیں ہٹانا شروع کیں اور پھر صدارتی انتخابات میں بغیر ثبوتوں کے دھاندلی کے الزامات لگانے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کے بیانات کے باعث سوشل میڈیا کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔