دنیا

سوئٹزرلینڈ میں ترک قونصل خانے پر درجنوں افراد کا حملہ، طیب اردوان کے خلاف نعرے لکھ دیئے

زیورخ: سوئٹزرلینڈ میںترکی کے قونصل خانے پر درجنوں افراد نے حملہ کر دیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق زیورخ میں ترکی کے قونصل خانے کی عمارت پر تقریباً 100 افراد کے ایک گروپ نے حملہ کیا ۔چہروں پر ماسک پہنے نامعلوم افراد کے گروپ نے قونصل خانے کی عمارت پر رنگ پھینکا۔مکمل طور پر ماسکوں سے ڈھکے چہروں والے حملہ آوروں نے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنا کر عمارت سے قریب واقع بس سٹاپ پر اور سامنے والی عمارت پر رنگوں کے ساتھ ایردوان کے خلاف نعرے بھی لکھے ۔

تعطیل کی وجہ سے قونصل خانے میں عمارت کی سکیورٹی کے علاوہ اور کوئی موجود نہیں تھا لہٰذا اضافی پولیس فورس کے آنے تک عمارت سکیورٹی کے بغیر رہی۔قونصل جنرل آسیہ نورجان اپیک چی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس پہنچ گئی اور اس وقت ہم ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات پر سکون ہیں اور خوف زدہ ہونے کی کوئی بات نہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close