Featuredدنیا

مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار مہنگا پڑگیا 

راجھستان: بھارت میں مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر نوکری سے فارغ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار مہنگا پڑگیا ۔

پاکستان کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں بھارت کو عبرتناک شکست ، خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close