دنیا

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان سے مذاکرات چل رہے ہیں

واشنگٹن: پاکستان امریکا کو فضائی راستہ فراہم کرتا آ رہا ہے جبکہ فضائی راہ داری کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں

امریکی سینیٹ آرمز سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیر دفاع کولن کہل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں شدت پسندی پنپے۔

کولن کہل نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون اچھا چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : دشمن کو جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے

یکم ستمبر کے بعد سے 240 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا گیا جبکہ 196 امریکی شہریوں کو نکالنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔کولن کہل نے کہا کہ 2 برسوں میں داعش حملے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے اس لیے حملے کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں، خواتین اوربچوں کواسکول نہیں جانے دیا جا رہا اور انسانی حقوق کی پامالی بھی کی جا رہی ہے۔

امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ افغان حکومت نہیں لیکن افغان عوام کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد ضروری ہے۔
افغانستان میں این جی اوز براہ راست امداد پہنچا سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close