داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
واشنگٹن: کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل نے جہاں ارکان کو کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔
کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجوؤں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا
امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے صدر جوبائیڈن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا تھا کہ اگلے ایک سال میں القاعدہ امریکا پر حملہ کرسکتی ہے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے بھی گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ القاعدہ آئندہ ایک سال میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے۔