دنیا
عراق ميں داعش کے مسلح جنگجوؤں نے ایک ديہات پر دھاوا بول دیا
بغداد: عراق میں جدید اسلحے سے لیس گاڑیوں میں سوار داعش جنگجوؤں نے بغداد کے علاقے بعقوبہ کے ايک گاؤں الرشاد پر حملہ کردیا 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ممکنہ طور پر پہلے تاوان کا مطالبہ کيا اور یہ مطالبہ پورا نہ کرنے کی پاداش میں حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : عراقی شہر یثرب میں جنازے کے اجتماع پر جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا
عراق میں 10 اکتوبر کو عام انتخابات ہوئے ہیں جن میں شیعہ تنظیم نے 73 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی ہے اتحادی حکومت میں ملک کے صدر اور وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب تنظیم کے صدر مقتدیٰ الصدر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
عراق میں اتحادی افواج نے چار سال قبل داعش کو شکست دیدی تھی تاہم اب بھی نواحی علاقوں میں جنگجو برسرپیکار ہیں اور شہروں میں آکر کارروائیاں بھی کرتے ہیں۔