دنیا
جی 20 غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں مزید چھوٹ
نیویارک: عالمی وباء کورونا سےنمٹنےکیلئےگروپ20ممالک نے غریب اورکم آمدنی والوں کو قرض واپسی میں ریلیف دیا ہے،یہ سہولت رواں سال دسمبر میں ختم ہورہی ہے
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت میں مزید توسیعی کی جائے تاکہ غریب ممالک کو کورونا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
یہ بھی پڑ ھیں : عالمی وباء کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے
عالمی وبا ءکورونا کے آغاز پر گروپ 20ممالک نے پاکستان سمیت غریب اور کم آمدنی والے 73 ملکوں کو قرض واپسی میں چھوٹ دی تھی ،کورونا کا امدادی پروگرام گذشتہ سال ختم ہونا تھا لیکن اسے 2021کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔