کابل: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل میں ایک شعر لکھا ہے جس میں سبق بھی ہے اور ٹیم کیلیے حوصلہ افزائی بھی
انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا لکھا کہ “گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے۔
یہ بھی پر ھیں : افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں دھماکے کی اطلاعات
ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان نےاس طرح جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔
گزشتہ روز جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوئیں تو اس حوالے سے افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا تھا۔
افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر افغان ٹیم میچ جیت جائے تو اس جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔