دنیا

غلط خبروں کی تشہیر، فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاونٹس ختم کردیئے

لندن: فیس بک انتظامیہ نے غلط خبروں کی تشہیر کی بنا پر ہزاروں جعلی اکاونٹس کو ختم کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ہزاروں کی تعداد میں موجود جعلی اکاونٹس ختم کردئیے ہیں، فیس بک انتظامیہ نے یہ قدم برطانوی انتخابات سے پہلے غلط خبروں کی تشہیر روکنے کیلئے اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک نے فرانس الیکشن سے پہلے بھی 30ہزار جعلی اکاونٹس ختم کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close