دنیا

مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت 3 رہنماﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی

قاہرہ: مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سرابرہ محمد بدیع سمیت 3رہنماﺅں کو عمر قید کی سزا سنادی ، عدالت نے اخوان المسلمون کی رہنماﺅں کے علاوہ صحافیوں کو بھی سزائیں سنائی ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے ترجمان محمد غوزلان اور اخوان المسلمون کی مجلس شوریٰ کے ممبر ہاشم ابوبکر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان ، اس کے والد صالح سلطان اور اخوان المسلمون کے ایک اور ترجمان محمد عارف کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محمد سلطان کو امریکہ بدر کردیا گیا تھا مگر اس کے والد مصری جیل میں قید ہیں۔ دیگر سزا یافتہ افراد میں راصد نیوز نیٹ ورک سے وابستہ دو صحافی عبد اللہ ، سمیع مصطفی اور ایک اسلامک پروگرام کے میزبان مسعود الاباربری کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد البدیع مورسی حکومت کے خاتمے پر احتجاج کے دوران گرفتار ہوئے تھے ، ان پر جنرل سیسی کی جانب 35کیسز میں مجرم گردانا گیا تھا، جن میں سے3کیسز میں انہیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close