دنیا

متحدہ عرب امارات نے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلال

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جب کہ اس سے قبل بحرین اور کویت بھی اپنا سفیر بلا چکے ہیں

سفیروں کا بلانے کا سلسلہ سعودی عرب سے شروع ہے جس نے۔ لبنانی وزیر کے یمن کے حوالے سے متنازع بیان پر نہ صرف اپنا سفیر واپس بلالیا تھا بلکہ لبنانی سفیر کو بھی ملک بدر کردیا تھا

یہ بھی پڑ ھیں : امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا

سعودی عرب کی حمایت میں لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلانے والے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے مؤقف اختیار کیا کہ لبنان کا بیان خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کا باعث ہے۔

لبنان کے صدر مشیل عون نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب سے سفارتی تنازع حل کرنے کے لیے نمائندے مقرر کرتے ہوئے سعودی عرب سے بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close