دنیا

امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر ایران کے خلاف کارروائی کریں گے

روم :امریکی صدر جو بائیڈن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر ایران کے خلاف کارروائی کریں گے ایران کو اقدامات کا جواب دینا ہو گا

جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑی تو امریکا ایران پر ڈرون حملے بھی کرسکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے ترکی ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی اطالوی شہر روم میں جی ٹوئنٹی کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی

یہ بھی پڑ ھیں : جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد اسرائیل کا شام پر یہ پہلا فضائی حملہ

ملاقات میں امریکی صدر نے ترکی میں انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق بات کی اور ترکی کے پاس روسی میزائل سسٹم ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جو بائیڈن سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات کی۔
امریکا نے عراق میں امریکی بیس پر ڈرون حملے کا الزام ایران پرعائد کیا تھا تاہم اس حملے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close