دنیا
کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلیے مختلف مہمات چلانے والی تنظیم گرین پیس نے ٹرین کے سفر کو ماحول دوست قرار دیا ہے
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے اور ٹرین سے سفر کیا جائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : برفانی سمندر پر پیانو کی پرفارمنس
یہ مطالبہ ایک تحقیق کے بعد کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرین کا سفر ماحول دوست ہے، ٹرین سے سفر کی بدولت ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔
گرین پیس کا کہنا ہے کہ کم فاصلوں کی پروازیں بند کرکے سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کو روکا جاسکتا ہے۔