یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری، عورتوں اور بچوں سمیت23 افراد جاں بحق
ریاض: سعودی نیوز ایجنسی صبا نیوز کے مطابق، یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی شہر طئیز میں حوثیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ مقامی نیوز ایجنسی صبا نیوز کے مطابق، اس حملے میں6 بچے اور کچھ عورتیں بھی ماری گئی ہیں، سعودی فوجی حکام نے کارروائی میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کو غلطی قرار دیا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی اطلاع پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم غلطی سے شہریوں کی گاڑی تباہ ہوئی۔ سعودی اتحادی افواج میں تباہ ہونے والی گاڑی کے مسافر قریبی شاپنگ مال سے خریداری کے بعد ماوضا قصبے کی جانب آرہے تھے جب ان کی گاڑی پر غلطی سے حملہ ہوا۔