دنیا
بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا
بھارت: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی
بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔
بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے
سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نےبتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کاعلم ہے، تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیاگیا۔